گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پی ٹی سی ایل حکام کی غفلت اور لاپرواہی شہراور گردونواح کے سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ، اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل ،گزشتہ ہفتے سے گوجرانوالہ کے علاقہ سول لائن ، شاہین آباد گلہ ملر والا وغیرہ سمیت دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی سروس بند پڑی ہے نہ صرف پی ٹی سی ایل فون خاموش ہیں بلکہ ڈی ایس ایل کی بندش کی وجہ سے نیٹ بھی بند پڑا ہے جس کی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے کمپیوٹرز سے منسلک کام بھی روکے ہوئے ہیں ، پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ چند ایک جگہ پر ٹیکنیکل مسئلہ ہے بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔