گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پولیس ملازمین کا سیکورٹی گارڈ اور مزدور پر تشدد ، حوالات میں بند کر دیا ،تھانہ نوشہرہ ورکاں چوکی حیدری چوک کے علاقہ میں سیکورٹی گارڈ موبائل ٹاور کے گردو درختوں کی کٹائی کر رہا تھا کہ چوکی حیدری چوک کے محرر اور 2کانسٹیبل نے سیکورٹی گارڈ محمد شریف اور اسکے بیٹے کو پکڑ کر چوکی لے گئے ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ الزامات غلط ہیں کسی کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔