لندن(جنگ نیوز)خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں 20افراد کی شہادت پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بوکھلا کر ایسی کارروائیاں کررہے ہیں کہہ پاکستان کی مسلح افواج کے آپریشن ضرب عضب کے بعد ان کا خاتمہ قریب ہے، ردعمل کا اظہار کرنے والوں میں لارڈز، اراکین پار لیمنٹ اور مختلف جماعتوں کے رہنما شامل ہیں، لارڈ قربان حسین نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، کیونکہ پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب وہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کرینگے۔ بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ وہ شہدا ، زخمیوں اور لواحقین کے لئے دعا گو ہیں، انہوں نے پاکستان میں جلد امن کے قیام کے لئے بھی دعا کی ہے۔ شیڈو منسٹر عمران حسین نے کہا ہے کہ طلبہ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوںگے۔ یاسمین قریشی ایم پی نے کہا کہ یہ جہاد نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔ دہشت گردوں نے ہماری اقدار اور طرز زندگی کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں، مجلس علما کے شیعہ یورپ کے صدر علامہ ظفر عباس نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے نظریہ کو لازمی طورپر شکست دینے کی ضرورت ہے ۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلح افواج کا ساتھ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمٰن میاں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی کے رہنما زاہد پرویز نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، مسلم ہینڈز کے چیئرمین سید لخت حسنین نے کہا کہ ایسے واقعات کے بعد پوری قوم مزید متحد ہوجاتی ہے۔ کونسلر مریم خان نے کہا کہ دہشت گرد مذہب کے نام پر اپنے مقاصد کو پورا کررہے ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما افضال صدیق اور محمد علی نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف گھیرا تنگ کریں۔ کمیونٹی رہنما شیخ سربلند نے کہا کہ جہاد کے نام پر دہشت گردی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، کونسلر عنصر خان نے کہا کہ دہشت گردوں نے طلبہ پر حملہ کرکے پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اب وہ پریشانی کے عالم میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ کشمیری رہنما چوہدری محمد تاج رچیال نے کہا کہ ساری کشمیری قوم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ممتاز مسلم کمیونٹی رہنما شیخ مسلم سربلند نے کہا کہ دہشت گردوں کی طاقت اب ختم ہوگئی ہے۔ وہ اب صرف نہتے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان کمیونٹی سینٹر ونرڈن گرین کے چیئرمین طارق ڈار کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تحریک انصاف برطانیہ کے رہنمائوں چوہدری شعبان ، چوہدری دلپذیر، چوہدری حکمداد، چوہدری فاروق اور دیگر نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم تحریک انصاف کی حکومت نے اس صوبے میں پولیس کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی ویانانے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بر وقت کاروائی کرنے پر جانی نقصان کم ہوا اور دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کردیا گیا۔پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،معروف کشمیری رہنما خواجہ منظور احمد،علی ذوالفقار، حافظ محمد نعیم آف ہورن ،مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ،پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نائب صدر علی شرافت ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،نائب صدر غلام حسین نقوی ودیگرنے باچاخان یونیورسٹی پشاور چار سدہ میںدہشت گردی کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اقوام متحدہ میں گلوبل ایجوکیشن کے مشیر ضیاء الدین یوسف زئی نے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل تحفظ دیا جائے۔ دریں اثناءبرمنگھم سے پیرسید منور حسین شاہ جماعتی نامزد لارڈ میئر سینئر کونسلر چوہدری محمد افضل، مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، حاجی محمد ایوب ایم بی ای، الحاج محمد افضل بٹ چیئرمین علی ہجویری ٹرسٹ،راجہ اشتیاقPTIمڈلینڈزکے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین مولانا بوستان القادری، صاحبزادہ رفیق چشتی سیالوی،پیرعمران ابدالی، خلیفہ سیف ابدالی، خلیفہ صوفی صفدر حسین، انجینئر نذیرمغل، اختر محمود مرزا، حاجی شریف مغل،قیوم راجہ، چوہدری شاہ نواز،ارشاد عزیر، مشیر حکومت چوہدری منظور حسین،الحاج راجہ گلستاب، چوہدری عبدالغفور کھاڑک، چوہدری ظہور سرور، چوہدری اشتیاق لہڑی، عبدالرئوف مغل، حاجی عبدالرزاق، علامہ سید ظفراللہ شاہ کنونیر مسلم ایکشن فورمPTIبرطانیہ کے جنرل سیکرٹری زائد پرویز، تصور حسین نقوی،راجہ امجد خان،مولانا محمد الطاف، چوہدری واجد برکی، نائب حسین مغل، زائد چوہدری ایڈووکیٹ، راجہ شوکت سابق کونسلر، چوہدری سعید سابق کونسلر، سمیرا فرخ سمیت دیگر شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے پاکستان میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔تحریک انصاف برطانیہ نارتھ زون کے سابق صدر باسط علی شاہ نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبا کو نشانہ بنایا ہے۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود کاکڑوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سب کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے رہنما قاری شفیق الرحمٰن شاہین نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ بزدلانہ کارروائی ہے۔جمعیت علمائے برطانیہ کے رہنما قاری عبدالرشید نے کہا کہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسلام امن پسندی اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ ہم سب کو مل کر اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ چوہدری منظور حسین، پی پی پی کےالحاج محمد بشیر آرائیں، مسلم لیگ (ن) یوتھ آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی صدر راجہ حق نواز جانباز، مسلم لیگی رہنما مرزا فیصل محمود، سینئر رہنما مسلم لیگ چوہدری اظہر محمود، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جے کے پی این پی برطانیہ کے صدر محمد انعام الحق، مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کے ترجمان علامہ احمد نثار بیگ قادری، سینئر نائب صدر حافظ فضل احمد قادری اور دیگر مختلف رہنمائوں نے جنگ لندن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اب فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ علامہ شاہجہان مدنی نے اس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج ان کی فوری بیخ کنی کرکے مکمل طور پر ان کا صفایا کرے۔ گریٹر مانچسٹرپاکستان ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون کٹانہ نے اس حملے کو سفاکانہ ظالمانہ قرار دیا ہے ۔ راچڈیل کے کونسلر عاصم رشید نےحملے کو بزدلانہ اور ملک دشمنی اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ لال قلعہ گروپ کے چیئرمین چوہدری مسرت علی نے اس حملہ کو اسلام اور پاکستان کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ قائمقام چیئرمین جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ امجد حسین مغل نے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین علامہ قاری جاوید اختر نے اسے اسلام اور پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے۔ اورسیز پاکستانی یونٹی کے چیئرمین عمر فاروق، آرگنائزر چوہدری ساجد علی، پاک برٹش فورم مانچسٹر کے صدر چوہدری جعفر اقبال، چیئرمین چوہدری شیراز احمد نے باچا خان یونیورسٹی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو ضرب عضب کو سہولت کاروں کے خلاف مزید کاروائیاں تیز کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن سینئر سٹیزن گروپ لانگ سائٹ کے چیئرمین اقبال صدیقی، محمد صفدر، محمد فیاض، عالم،کاشف علی، سیف اللہ، خواجہ خلیل الرحمان، پروفیسر رئیس خان اور دیگر نے باچا خان یونیورسٹی کے حملے کو بزدلانہ اور پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ نے کہا کہ جب تک ہم دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو نہیں پکڑیں گے ان کا خاتمہ ممکن ہیں۔پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی دفتر سے جاری ایک تعزیتی اعلامیہ میں پارٹی صدر افضال صدیقی، جنرل سیکرٹری سعید احمد بھٹی، سینئر نائب صدر چوہدری تبریز، وویمن صدر فہمیدہ عباسی، صدر یوتھ ونگ چوہدری ذیشان، سینئر صدر یوتھ ونگ چوہدری رفیق گوندل اور وقاص مرزا نے اس اندوہناک واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور آرمی چیف اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو کڑی سزا دی جائے۔ اے پی ایم ایل کے محمد علی چوہان، پی ٹی آئی کے بیرسٹر وحید الرحمٰن اور مجلس علماء شیعہ یورپ کے مولانا ظفر عباس نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی قائدین ڈاکٹر خالد محمود ،مولانا سید اسد میاں شیرازی،مولانا محمد اکرم،مولانا رضاء الحق،مولانا مدثر اکرم، مولانا سید جمال شاہ، مولانا احسان الحق،مولانا قاری شاہ حسین،حافظ سہیل، قاری حفیظ الرحمن،حافظ محمد ،مولانا عادل فاروق، اسحاق،مولانا عمیر نثار،قاری عبدالرشیداور دیگر اراکین مرکزی مجلس عاملہ اورذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کے اظہار کے ساتھ ساتھ بے گناہ نشانہ بن کر شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔