کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی نے اپنی حتمی رپورٹ میں اجمیر شریف بم دھماکے کے 4 ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا، نیشنل انوسیٹی گیشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں گرفتار ملزمان اندریش کمار اور سادھوی پراگیا کا دھماکے میں کوئی کردار نہیں تھا، اس حملے میں ملوث 3 دیگرملزمان سندیپ دانگی، ریش نائیر اور رام چندرا کالسانگرا تاحال مفرور ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 17 اپریل کو ہوگی۔