• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی آرمی چیف سے ملاقات، تفصیلات جانتا ہوں، بتائوں گا نہیں، ایاز صادق

لاہور (آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ مجبوری میں ہوا، ہمیں عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے، کوشش ہوگی کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر کردیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدالتی فیصلے مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ عمران کی آرمی چیف سے ملاقات تفصیلات جانتا ہوں، بتائونگا نہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے بہت مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نکتہ چینی کی بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے۔
تازہ ترین