سکھر (بیورو رپورٹ)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی آمد کے موقع پر سکھر کے شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت مولانا عبیداللہ بھٹو، اشفاق بھٹی نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سیپکو کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 16سے 20 گھنٹے کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔