لاہور(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اچھرہ آمد پر علاقہ مکینوں نے گندھے پانی کی بوتلیں ہاتھوں میں پکڑ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اپنے حلقہ اچھرہ میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی آمد پر اہل علاقہ نے مسائل حل نہ ہونے اورا سپیکر کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دےنے پر گندھے پانی کی بوتلیں پکڑ کر احتجاج اور کہا کہ علاقے کا چیئر مین اور وائس چیئرمین پہلے ہی ہماری باتیں نہیں سنتے اب اسپیکرآئے وہ بھی ہم سے ملے بغیر چلے گئے اور علاقے میں پانی اتنا گندہ ہے اس سے نہ ہم وضو کر سکتے ہےں اور اس کو پی سکتے ہیں۔