• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لورالائی کی ملازمتوں میں اقرباء پروری کا نوٹس لیا جائے، محمد عظیم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پبلک ریلیشن کوآرڈینیٹر محمد عظیم کاکڑ سے ضلع لورالائی کے قبائلی رہنماء نجیب اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد نے محمد عظیم کاکڑ کووومن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لورالائی میں جاری بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا وفد نے مزید کہا اقرباء پروری کی بنیاد پر حکام بالا من پسند افراد کوتعینات کررہے ہیں ضلع لورالائی کی خالی اسامیاں نصیر آباد، قلات، مکران اور کوئٹہ ڈویژن میں تقسیم ہورہی ہیںاس موقع پر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ ہماری جماعت برابری کی بنیاد پر تقسیم کی سوچ رکھتی ہے حقدار کو اس کا حق ملنا پارٹی پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ضلع لورالائی کی کابینہ کو سنجیدہ مسئلہ سے آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین