سرگودھا(نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری شاہ نواز رانجھا نے سانحہ چک 95شمالی میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عیادت کی اور وزیر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے پھولوں کے گل دستے پیش کئے ۔بعدازاں چوہدری شاہ نواز رانجھا چک 90شمالی اور 95شمالی گئے اورسانحہ میں جاں بحق افراد ندیم ،سیف اللہ ،ساجد ،محمد حسین ،عظیم بابر ،خالد جٹ ،گلزار گجراور اشفاق جٹ کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں مظلوم خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اورملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔ملزمان کسی صورت سزا سے بچ نہیں سکتے ۔اس موقع پر ضلعی چیئرمین زکوۃ وعشر کمیٹی رائے حامد بھٹی ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی مسعود رانجھا ،اسد اکرم کچھیلا ،اکمل شمیل گجر ، غلام عباس لک ،مہر محمد عثمان ،رانا اسلم منج ،طارق محمود قاسمی اور جاوید اقبال کشمیری بھی موجود تھے ۔