شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)جی ٹی روڈ کی آبادی ونڈالہ دیال شاہ میں پلاٹ کے تنازع پر ایک نوجوان ڈھڈی نے تین ساتھیوں کی مدد سے پھوپھو زیب النساء کو قتل کر دیا اور آلہ قتل اور ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا،مقتولہ کے والد نے 5مرلے کا پلاٹ زیب النساء کو دیا تھا جس کی مارکیٹ ویلیو بڑھ جانے کی بنا پر ملزم ڈھڈی نےاس پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنا چاہا جہاں جھگڑا ہونے پر اس نے فائرنگ کر کے اپنی پھوپھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔