اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)نادرا نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ میں حملے میں ملوث دہشتگردوں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ تیار کر کے وزیر داخلہ کو بھجواد ی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا نے باچا خان یو نیو ر سٹی چار سدہ میں حملے میں ملوث دہشتگردوں کے فنگر پرنٹس کی رپورٹ تیار کر لی ہے، جو وزیر داخلہ چودھری نثا رعلی خان کو بھجوا دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کی رپورٹ کے مطابق چار میں سے دو دہشتگردوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ وزیر داخلہ نے حساس ادا رو ں اور تحقیقاتی اداروں کو معلومات کا تبادلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔