قصور میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مبینہ مقابلے میں2اشتہاری ہلاک کردیئے، جبکہ اس دوران 2ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ڈی پی او قصورعلی ناصر رضوی کے مطابق پولیس نےچوک بابا کامل شاہ قبرستان کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا۔
اسی دوران 4مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تووہ قبرستان میں گھس گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد ہلاک، جبکہ ان کے2 ساتھی فرار ہو گئے، مارے جانے والوں کی شناخت مظہر اور لیاقت کے ناموں سے ہوئی، جو 40کے قریب سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔