• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگا موبائل فون پر خریدنےپر مبارکبادیں، بھنگڑے

Men In Punjab Celebrate Friends Purchase Of Iphone 7 Plus In Style
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائیرل ہوئی ایک ویڈیو نے اس با ت کو ثابت کردیا ہےکہ ہماری قوم کسی بھی خوشی کو منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ، وہ کوئی تہوار ہو ،کسی کی شادی کا موقع ہو یا نئے موبائل فون خریدنے کی خبر۔۔۔

جی ہاں۔۔۔یہی کچھ ہوا ہمارے صوبہ پنجاب میں جہاں ایک شخص وقاص کے آئی فون 7 پلس موبائل فون خریدنے پر ان کے دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر وہ بھنگڑے ڈالے ۔۔۔وہ رقص کیا کہ سب کے دل ۔۔۔’بیجا۔۔بیجا۔۔‘ ہوگئے۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس خوشی کو ووبالا کرنے کے لئے انہوں نے اخبارمیں اشتہار تک چھپا وا ڈالا ۔کہیے ۔۔ہوا نہ وکھرا ۔۔۔سٹائل۔۔تے وکھری خوشیاں۔۔۔

ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے لوگوں کودیکھ کر یہ گمان ہورہا تھا کہ یہ جشن کسی کی جیت یا شادی کی خوشی میں کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین