اسلام آباد (صالح ظافر)چارسدہ میں یونیورسٹی پر دہشت گرد ی کے حملے کے بعد توقع ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف ڈیووس میں اپنی معمول کی مصروفیات مختصر کرکے جلد وطن لوٹ آئیں گے، آن ان کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور امریکی وزیر کارجہ جان کیری سے ملا قا ت طے ہے اور وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے اختتام پر وزیر اعظم وطن واپسی کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں۔