• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، پشاور اور مری میں ژالہ باری اور بارش

Rain And Hail In Peshawar And Murree
لاہور ، پشاور اور مری میں ژالہ باری اور بارش نے موسم کو خوش گوار بنادیا ہے۔

اسلام آباد،راول پنڈی ، جھنگ، فیصل آباد اور حافظ آباد میں بھی بادل برسے ،راول پنڈی اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش جبکہ 80 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

گوجرانوالہ میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیاہےاورشہری یہاں کے روائتی کھانےکھا کر موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعرات کی شام تک مزید بارش کا امکان ہے ، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں ۔

گزشتہ روز اسلام آبادمیں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ئیں چلیں ،سندھ اور کراچی کے موسم کے حوالے سے غلام رسول کا کہنا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور آئندہ ہفتے درجہ حرارت 34 سے 37 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے ۔
تازہ ترین