• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف حکومت کو دہشتگردی روکنے کیلئے سوچنا چاہئے،رحمان ملک

سکھر (بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی کے بھی رشتے دار نہیں لیکن اس کے باوجود بھی نواز شریف حکومت کو دہشتگردی روکنے کے لئے سوچنا چاہیئے،وہ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی دہشتگردی کے واقعات سامنے آسکتے ہیں، پنجاب واقعے کے بعد دیگرصوبوں کو بھی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ میں الزام  تراشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، مردم شماری اسلامی کام ہے، پہلے مسلمانوں اور یہودیوں کی گنتی ہوتی تھی، اس لئے مردم شماری انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین