اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔ ڈپٹی کمشنر کورخصت پر بھیجنے کے احکام واپس نہ لیے جانے پر الیکشن کمیشن نے سانگھڑ کاضمنی انتخاب ہی ملتوی کردیا۔الیکشن کمیشن نے پی ایس81 سانگھڑ میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کے بعد ڈپٹی کمشنرسانگھڑ کو رخصت پر بھیجےجانے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کواحکام فی الفورواپس لینے کا حکم دیاتھا۔الیکشن کمیشن نے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے سانگھڑ میں ہونے والاضمنی الیکشن اور ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری سروسزسندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 7اپریل بروزجمعہ کو طلب کرلیاہے۔