• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ کی ہوس نے عمران کوذہنی مریض بنادیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کی کرسی کی ہوس نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،وفاق تو کیا 2018 میں خیبر پختونخوا کے لوگ بھی انہیں ان کی نااہلی ، انتشاری اور فسادی سیاست کی وجہ سے مسترد کردینگے ‘ان کی جس صوبے میں حکومت ہے، وہاں کے احتساب کمیشن کے تالے کھولیں‘ عمران خان بتائیں کہ خیبر ختونخوامیں سکولوں کی بہتری کیلئے کیا کیاگیا؟‘پورے ملک کا ٹھیکہ چھوڑدیں،خیبر پختونخوا کے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ پہلے اپنے صوبے پر خرچ کریں۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ خیبر پختونخوا کے سکولوں میں ایک بھی نیا کلاس روم بنا ہوا دکھادیں۔ عمران خان خان صاحب خیبر پختونخوا میں 25 لاکھ سے زائد سکولوں سے باہر بچے آپ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 3000 سے زائد سکولوں میں واش روم نہیں ، 10 ہزار سکول بجلی کے بغیر ہیں ، 7ہزار سے زائد سکول میں بچے صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے سکولوں کے بچے عمران خان کی توجہ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے پونے 4سال بعد تعلیم آپ کی ترجیح بنی، اب اس ترجیح کو کارکردگی میں بدلیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں مدد چاہیے تو پنجاب میں شہباز شریف اور وفاق میں مریم نوازسے رابطہ کریں۔ انہوں نے عمران سے کہا کہ وہ وفاق میں حکومت بنانے کے خواب نہ دیکھیں اور جو وقت بچا ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں ۔
تازہ ترین