بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتی پالیسی کے تحت شہر بھر میں وال چاکنگ،پوسٹرز کے خاتمہ کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی سماجی فلاحی تنظیمیں ہر ممکن تعاون کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی سمیت قانون شکنی کرنے والوں کا ہرممکن محاسبہ کیاجائے ان خیالات کا اظہار سٹی مئیر میونسپل کارپویشن عقیل نجم ہاشمی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشگوار ماحول اور شہر کی خوبصورتی میں کرداراداکرنا ہم سب کا اولین فرض ہےاور قانونی شکنی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔