• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :قتل کے مجرم کو سزائے موت اور2لاکھ جرما نہ

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  ایڈیشنل سیشن جج عدالت کافیصلہ‘ قتل کے مجرم کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا‘پانچ ملزمان کو شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کردیا تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بہاول پور  سیدجہانگیر علی نے تھانہ قائم پورکے مقدمہ محمدصادق بنام محمدفیض کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے مجرم فیض علی فضلی کومحمداشرف کے قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اوردولاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایا تفصیل کے مطابق مورخہ 18-5-2012 کومحمداشرف اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ڈاکٹرسے دوائی لیکر گھرواپس جارہاتھا کہ راستے میں گرے رنگ کی سزوکی کار میں محمدفیض عرف فیضی مسلح تیس بور‘محمداسلم مسلح پسٹل پسران محمدصادق‘تنویرمسلح پسٹل ودونامعلوم الاسم مسلح رائفل سے اترے اورمحمداسلم نے محمداشرف اوراسکی بیوی کوموٹرسائیکل سے اتارلیا اور محمدفیض نے محمداشرف کو سیدھافائر مارا جوکہ اس کے پیٹ میں لگا اور تنویر احمد نے فائرماراجوکہ محمداشرف کے سرپربائیں کان کے پیچھے لگا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فراہوگئے محمداشرف کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا مگر  وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا ایڈیشنل سیشن جج بہاول پورکی عدالت نے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم فیض عرف فیضی کو کوسزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانہ مدعی کودینے کی سزاکاحکم سنایا جبکہ پانچ ملزمان کوشک کافائدہ دیتے ہوئے رہاکردیا۔
تازہ ترین