راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل جیل ساہیوال میں دہرے قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نور خان نے زمین کے تنازع اور بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے 2003 میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔ دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے ملک بھر میں اب تک 400 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔