اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سانحہ چارسدہ پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے جذبے کی تعریف کی ہے۔ دفتر خا رجہ کے ترجمان نے بدھ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے معصوم طلباءاور فیکلٹی کے ارکان پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے جذبہ کو سراہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کی ایک اور یاددہانی ہے کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور خطے سے اس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔