• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری آر ٹی اے گوجرانوالہ کے اڈوں کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ سیکرٹری آر ٹی اے گوجرانوالہ فیصل عباس مانگٹ نے شہر کے مختلف ڈی کلاس اڈوں اور مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کا چلان کرتے ہوئے مالکان کو جرمانہ بھی عائد کیا۔ انہوں نے مسافروں سے زائد کرایہ لینے پر 6مسافر گاڑیوں کے مالکان کو 18000روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا۔ٹی انتظامات اور دیگر ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا۔دورہ کے موقع پر زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز عامر،دانش،عمران نصیر،اظہار باجوہ،اور دیگر افسران اور اہلکار ان کے ہمراہ تھے
تازہ ترین