• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بورڈ کے تمام ارکان نے پنجاب حکومت کے مرتب کردہ پی ایچ اے ایڈورٹائزمنٹ ریگولیشنز2017متفقہ طور پر منظور کر لیے اور ان قوانین کو فوری طور پر نافذالعمل کرنے کے احکامات بھی دے دیے ۔ اجلا س میں محکمہ کے آپریشنل معاملات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ارکان کی جانب سے پی ایچ اے کی کارکردگی اور حالیہ کیے گئے اقدامات کو خوب سراہا گیا۔اس موقع پر تمام ممبران کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ شہر کو سر سبز وشاداب اور خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
تازہ ترین