• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ڈسٹرکٹ کونسل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ کونسل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن 169تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط۔63پختہ تجاوزات مسمار۔چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل۔ چوہدری مظہر قیو م ناہرا کے حکم پر چیف آفیسر طاہر ندیم سندھو کی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹر یوسف مغل نے منڈیالہ تیگہ،فیروز والہ،تتلے عالی،گھمن والہ،مرالی والہ، گوندلانوالہ، واہنڈو سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس دوران ریہڑی بانوں،خوانچہ فروشوں،کھوکھہ جات اور دکانداروں رحمت علی، اصغر، عبدالمجید،ناصر،ثاقب، محمد حسین،شاہد بٹ، کامران کھوکھر،راشد علی،شہزاد،احمد، محسن بٹ سمیت169 تجاوزات کنندگان کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، جبکہ سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر سرکاری اراضیپر پختہ تعمیرات کرنے پر محمد علی ناگرہ،کاشف ،ایوب ،ناصر سندھو، عامر پہلوان،گوگا بٹ،یوسف، امتیاز، علی بٹ، اصغر چیمہ،اشتیاق جٹ ، کالو پہلوان سمیت 63افراد کی تجاوزات مسمار کر دیں۔
تازہ ترین