گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار شہری سے 20ہزار روپے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گکھڑ کا رہائشی احسان علی تھانہ اروپ کے علاقہ اعوان چوک سے گزر رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور اس سے 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔