گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کا اجلاس عام 8 اپریل کو جناح ہال ضلع کونسل میں ہوگا اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ کی منظوری دیجائے گی جو یکم اپریل سے لاگو ہوگا اجلاس میں ٹیکسوں سمیت دیگر امور کی منظوری لی جائے گی جبکہ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی۔