• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم: دوسری بڑی مسجد کیلئے حکومتی امداد رکنے کا خدشہ

Belgium Government Aid Likely To Stop For Second Largest Mosque
حافظ انیب راشد...بلجیم کی دوسری سب سے بڑی مسجد کے لیے حکومتی امداد کھو دینے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ تازہ ترین صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب بلجیمکی سب سے بڑی مسجد بھی الزامات کی زد میں ہے۔

بلجیم کی وزیر داخلہ لیز بیتھ ہومانز نے الزام عائد کیا ہے کہ فلامش کے علاقے بیرنگن میں واقع مسجد میں ان اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے تحت اقلیتوں کو آئین میں حاصل مذہبی آزادی کے تحت حکومتی امداد دی جاتی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مرکز ی وزیر داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مسجد ترکی کے مذہبی امور کے محکمے دیانت کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے، اگر یہ الزام صحیح ثابت ہوا تو مسجد کو حاصل حکومتی امداد یعنی امام کی تنخواہ اور مسجد کے دیگر اخراجات کے لیے رقوم رک جانے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین