• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا میپ سندھ کا سانحہ چارسدہ پر تین روز کے سوگ کا اعلان

کراچی(پ ر) پختون خوا میپ سندھ کے زیر اہتمام 22جنوری کو رات 1بجے ایمپریس مارکیٹ میںورکرز اجلاس منعقد ہوگا،اجلاس سے مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف، تواب ایاز جوگیزئی،محمد یوسف خان کاکڑ خطاب کریں گے۔ دریں اثناء صوبائی سیکرٹری سابرین خان اور سیکرٹری اطلاعات عبدالعلی خان نے بیان میں کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ پختون قوم پر حملہ ہے،دہشتگرد اور ان کے پشت بان پختونوں کو علم و ہنر سے دور رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے سانحہ چارسدہ پر پختون خوا میپ سندھ کے تحت 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پارٹی دفاتر پر سیاہ جھنڈے لگائیں اور پارٹی کا پرچم تین دن تک سرنگوں رہے گا۔
تازہ ترین