• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ چارسدہ، کراچی بار کے تحت یوم سیاہ منایاگیا، مقدمات کی سماعت متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ چارسدہ کے خلاف کراچی بار سمیت دیگر عدالتوں میں یوم سیاہ منایا گیا ، شہدا کو خراج تحسین اور دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدام کی مذمت،تفصیلات کے مطابق سانحہ چارسدہ کے خلاف کراچی بار کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا جبکہ کراچی بار کی جانب سے سٹی کورٹ میں سیاہ پرچم بھی لہرایا گیا،علاوہ ازیں دیگر عدالتوں میں بھی یوم سوگ کے سلسلے میں عدالتی بائیکاٹ کیا گیا،اس موقع پر وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں جبکہ عدالتی اسٹاف نے حسب معمول اپنے فرائض منصبی انجام دیئےجیلوں سے لائے گئے قیدیوں کو عدالتوں کے روبرو پیش نہ کیا جاسکا اور انہیں اگلی تاریخیں دیکر واپس جیل روانہ کردیا گیا، کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سانحہ چارسدہ کے حوالے سے دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدام کی سخت مذمت کی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ بہت بڑا سیکورٹی لیپس اور کے پی کے گورنمنٹ کی کوتاہی ہے،سیکورٹی ایجنسیوں نے 10روز پہلے مطلع کیا تھا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں کچھ ہوسکتا ہےلہٰذا اس حوالے سے وہاں کی صوبائی حکومت کو سیکورٹی اقدامات کرنے چاہیئے تھے۔ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی جوڈیشل کمپلیکس بنایا جائے تاکہ تمام عدالتیں یکجا ہوکر کام کریں، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے اوروزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں یقین دہانی کروائی ہے۔
تازہ ترین