شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )مالی وسائل کی کمی کے باعث نئی بننے والی میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی شدید مشکلات سے دوچار ، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور دفتر کے اخراجات بھی میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کیلئے مسئلہ بن گیا ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ضروری معاملات چلانے کیلئےپچاس لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے ۔