• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں مردم شماری کیلئے انتظامات مکمل کرلئے،محمد رفیق

سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )اسسٹنٹ مردم شماری کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد رفیق نےبتایا کہ 25اپریل سے دو سرا مرحلہ میں سرگودہا ڈویژن میں مردم وخانہ شماری کا آغاز ہو رہاہے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ سرگودہا ڈویژن میں مردم شمار کا 5136 افراد پر مشتمل سٹاف اور اتنی ہی تعداد میں آرمی کے جوان فرائض سرانجام دیں گے ۔ سرگودہا ڈویژن میں مردم شماری کے عمل کیلئے 6986 بلاکس ‘ 1037 سرکل اور 139 چارجز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مردم شماری کے سٹاف کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔
تازہ ترین