سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) ٹینری زون میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب نہ ہوسکا، سیالکوٹ ایوا ن صنعت وتجارت کی جانب سے ٹینری زون کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسکے تحت ضلع بھر کی لیدر ٹینریوں کو یہاں منتقل کرنا تھا تاکہ شہریوں کو ماحولیاتی ، فضائی اور زمینی آلودگی سے نجات مل سکے مگر ا ب تک ٹینری زون میں نہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا گیا اور نہ ہی554پلاٹس پر کوئی ترقیاتی کام شروع ہوا ہے، ٹینری زون کےلئے حکومت کی جانب سے29کروڑ روپے کا سافٹ لون بھی لیا گیا ہے جس کی واپسی مقامی صنعت کاروں کی جانب سے ابھی تک حکومت کو نہیں کی گئی ،رابطہ پر بتایا گیا کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ڈائیزئن کے لئے کراچی کی ایک کمپنی کام کررہی ہے جس پر94ہزار ڈالر کی رقم لاگت آئے ،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر لاگت ایک ارب روپے آئے گی۔