سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کے شہری علاقہ جناح ٹاون شہاب پورہ میں سیوریج کا نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے باعث گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی گلیوں اور راستوں میں کھڑا ہو جاتا ہے جبکہ معمولی بارش کے بعد پانی بھی انہیں راستوں پر کھڑا ہو جاتا ہے اور مذکورہ علاقہ کے راستے تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں جبکہ راہگیروں کو اس صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹی ایم اے کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی کی وجہ سے مکین سراپا احتجاج ہیں ۔