گھوٹکی میں قوم پرست کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) کے 22 اراکین نے تنظیم چھوڑکر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
میرپورماتھیلو کے سماجی رہنما میر افتخار لوند کی رہائش گاہ پر جسمم کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر سہراب عرف الفت گبول نے اپنے 21 ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی تنظیم کو ملک دشمن تنظیمیں سپورٹ کرتی تھیں اور انہیں نفرت انگیز تقاریر کرنے کی ہدایت دیتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں معافی دی جائے، ملک و قوم کےلئے کردار ادا کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں۔