• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Test Cricketer Yonis Khan Decided To Retire
ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے،جس کا باقاعدہ آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں جبکہ وہ اپنے کریئر کے آخری تین ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔انہوں نے طویل دورانیے کی کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

یونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 313رنز ہے،وہ ریٹائرمنٹ کا اعلا ن اب سےکچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے ۔
تازہ ترین