کراچی (اسٹاف رپورٹر) آٹھ کھلاڑیوں نے صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کے مین رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ٹینس کورٹس میں ہفتے کو صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کوالفیائنگ رائونڈ کے میچز کھیلے گئے جن میں عرفان اللہ، موسیٰ چوہدری، نعمان احمد، احمد اسجد، حسنین محمود، شاکر اللہ اور رِک وین گرون کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز کے مین رائونڈ کا کا آغاز اتوار سے ہوگا جس میں عقیل خان، یاسر خان، ایم عابد اور دیگر مقابلہ کریں گے۔ ہفتے کو مینز سنگلز کے زیادہ میچز ہونے کی وجہ سے بوائز انڈر 18کے پہلے مرحلے کے میچز نہیں کھیلے جا سکے جو اب اتوار کو کھیلے جائیں گے۔