• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں سیکورٹی فورسز پر حملہ ،جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے

 کوئٹہ (نمائندہ جنگ)تربت میں نامعلوم افراد  نے تربت کے علاقے بلنگور میں معمول کی گشت میں مصروف فورسز کی گاڑیوں پر قریبی پہاڑ سےشدید فائرنگ کی  سیکورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی اورفائرنگ کا تبادلہ آدھا گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا ایک حملہ آور مار اگیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش اور ایک پسٹل،2میگزین اور راؤنڈ تحویل میں لے لیا۔ہسپتال میں لاش کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق حملہ آور کا نام محمد اسلم ہے جو بلنگور کا رہائشی ہے ۔ 
تازہ ترین