آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو کے قریب انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے،مارے جانے والے ایک دہشت گرد ذوالفقار عرف زلفی کے کالعدم بی ایل اے حیربیار مری سے روابط تھے۔
دہشت گرد پیر بخش عرف پیرا کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلےمیں رینجرز کا سپاہی کامران شہید ہوا۔
شہید سپاہی کی نماز جنازہ ملتان گیریژن میں ادا کردی گئی اور تدفین کے لیے اس کا جسد خاکی آبائی علاقے جڑانوالا روانہ کردیا گیا ہے۔