شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)گائوں گورایہ مانیاں والا میں 2بہنوں مخدوم اور سمیرا کو سپرد خاک کر دیا گیا۔قبل ازیں پولیس نے ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ان کے والد عارف کے سپرد کیا۔پولیس دونوں بہنوں کے مبینہ قاتل علی حسن کو گرفتا ؒر نہ کرسکی، جس نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں نہر میاں علی ڈوگر میں پھینک دی تھیں۔