شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ روڈ زمان پارک میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان وحید کے گھر پر دھاوا بول دیا جہاں انہوں نے وحید کی ہمشیرہ(ک) کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مضروبہ کی والدہ کی رپورٹ پر کارروائی شروع کردی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ لڑکی کے بھائی وحید نے ملزمان بلال کی ہمشیرہ (ر)کیساتھ چند روز قبل شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔