سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) موضع گج میں باپ لطیف کے ہاتھوں قتل ہو نے والے دونوں بیٹوں 9سالہ عبداللہ ،7سالہ سمیع اللہ اور ان کی والدہ عالیہ بی بی کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا اکٹھے تین جنازے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا تھانہ ستراہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی سجاد کی مدعیت میں ملزم لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔