• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم روڈ پر مورگاہ موڑ کا یوٹرن بند ہونے سےشہریوں کومشکلات کا سامنا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) جہلم روڈ پر مورگاہ موڑ کا یوٹرن بند ہونے سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کچہری کی طرف سے مورگاہ کو جانے والوں کو اب ڈیفنس چوک فوجی فائونڈیشن ہسپتال کے پاس سے تقریباً ڈیڑھ دو کلومیٹر کا اضافی فاصلہ طے کر کے مڑنا پڑتا ہے جس کے نتیجہ میں جہلم روڈ سے ملحقہ لالہ زار اور مورگاہ موڑ تک کی سروس روڈ انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے ، مورگاہ جانے والے شہری زیادہ تر لالہ زار کا یوٹرن لیکر مورگاہ کی طرف جانے کی ترجیح دے رہے ہیں مگر اڑھائی تین سو گز کے اس سروس روڈ کے ٹکڑے پر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کی مبینہ غفلت کے باعث جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور اس کو استعمال کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس سروس روڈ پر مٹی کے ڈھیر کی ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں اگر اس روڈ کی مرمت کے ساتھ اس پر سے مٹی کے ڈھیر اٹھا لئے جائیں تو اس روڈ کو استعمال کرنے والوں کو بہت آسانی ہو سکتی ہے ، سروس روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے بعض لوگ فوجی فائونڈیشن ہسپتال کے پاس سے یوٹرن لیکر مورگاہ جاتے ہیں ایسے یہ لوگ یہاں قائم آرمی چیک پوسٹ پر بھی ٹریفک دبائو کا باعث بنتے ہیں ۔ شہریوں نے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی جو کہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محض چند ہزار روپے سے اس روڈ کے ٹوٹے ہوئے حصوں کی مرمت ہو سکتی ہے لہٰذا اس کی مرمت کیلئے کینٹ بورڈ حکام کو ہدایت کی جائے ۔
تازہ ترین