کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعرات کو پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹمز کے درمیان میچ سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب میں بدھ کو چار سدہ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے شہداء اور زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔