کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آ باد کے دلاور عباس ٹینس کمپلکس میں کھیلے جانے والے دوسری کلثوم سیف اللہ قومی ریکننگ چیمپئن شپ اپنے اختتام سے دو قدم کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے ، جمعرات کو کھیلے جانے والے مردوں کے کوارٹر فائنلز میں تجربہ کار کھلاڑی عقیل خان نے مزمل کو احمد چوہدری نے یاسر خان کو ایم عابد ہیرا اسحاق کو شہزاد خان نے مدثر مرتضی کو شکست دے کر سیمی فائنل مر حلے میں قدم رکھ لیا، خواتین کے مقابلوں میں سارہ منصور نے علینہ آ فتاب کو، ماہم آفتاب نے فاطمہ علی راجہ کو اشانہ سہیل نے ماہین کھوکھر کو اور سارہ محبوب نے شاہینہ کو مات دے کر لاسٹ فور کے لئے کوالیفائی کر لیا۔