بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دوکانوں پر باقاعدگی سے نرخ چیک کریں۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نرخ نامے دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند جانور مذبح خانے میں ذبح کئے جائیں اور غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا جس میں چاول (کرنل نیا)کچی باسمتی98/-روپے فی کلوگرام، چاول اری40/-روپے کلو، دال چنا100/-روپے فی کلوگرام، دال مسور72/-روپے کلو، دال ماش 155/- روپے فی کلوگرام اور دال مونگ کا نرخ 90/-روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا۔ اسی طرح چنا سفید (باریک) 135/-روپے فی کلو، لال مرچ(پسی ہوئی) 170/-روپے کلو، بیسن105/-روپے کلو، میدہ اور سوجھی کا نرخ 42/-روپے کلو، دہی75/-روپے کلو، دودھ (کھلا)70/-روپے فی لٹر، روٹی تندوری (100گرام وزن)5/-روپے اور نان کی قیمت 6/-روپے فی عدد مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈبل روٹی سادہ 400گرام وزن کی 40/-روپے اور 700گرام کی ڈبل روٹی کا نرخ 50/-روپے فی عدد، گوشت بکرا(مٹن)580/-روپے فی کلوگرام اور گوشت بیف 280/-روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔