• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری برادری کا غلام قادر مری کی گمشدگی کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مری برادری کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے دوست غلام قادر مری کی گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے غلام قادر مری کی بازیابی کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین حاکم علی مری‘سلمیٰ بانو ‘محمد رمضان مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کی خدمت کرنے کے بجائے سیاسی مخالف پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے‘ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کرنے جیسے اقدام قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری نثار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں‘ وفاقی حکومت کے پی پی مخالف انتقامی اقداما ت سے سندھ میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غلام قادر مری کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
تازہ ترین