راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں25اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔پیر کو اے ڈی سی آر عارف رحیم کی زیر صدارت اجلاس میں اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے سی صدر تسنیم علی خان،مردم شماری آفیسر جنید اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ شمارکنندہ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی شمار کنندہ کے علاوہ ایک ایک پولیس اہلکار بھی ہوگا۔ضلع راولپنڈی میں پاک فوج کو نقل و حرکت کیلئے823گاڑیاں دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں انتظامات کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔