سرگودھا(نمائندہ جنگ )ضلع کی مختلف تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں غیر معیاری‘ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے۔ مختلف انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی ڈبیوں پر نہ تو ایکسپائری ڈیٹ ہے اور نہ ہی قیمت کا اندراج ہے اس کے علاوہ نہ ہی رجسٹرڈ نمبر درج ہے۔ عطائیوں کی بڑی تعداد ، متعدد میڈیکل سٹورز مالکان ادویات ڈبیوں میں فروخت کرنے کے بجائے ان ادویات کو کھلی فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ غیر معیاری ادویات کے استعمال کرنے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ میڈیکل سٹورز مالکان ادویات کی قیمتیں منہ مانگی وصول کر رہے ہیں جسے عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ڈرگ انسپکٹر محمدجنید کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔