شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ہائی کورٹ نے سزائے موتکے ملزم کو بری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ سٹی مرید کے کی آبادی قذافی پارک کے قتل کیس میں ملوث ملزم رضوان کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزا ئے موت کی توثیق نہ کی ہے اور رضوان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس کو 2013 ء کو ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔